کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران قتل کی واردات میں ملوث ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےنیو کراچی میں پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران عرف مانا نے اپنے مالک مزمل شیخ کو قتل کیا تھا،مقتول مزمل کی15روز پرانی لاش سیکٹر پندرہ بی میں اس کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔
ملزم نے مالک مزمل کی بیوی سے دوران صفائی نازیبا حرکات کی تھیں جبکہ پکڑے جانے پر ملزم عمران نے اپنے مالک مزمل کو قتل کر دیا تھا،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب رضویہ پولیس نے ناظم آباد ایک نمبر میں کار روائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عامر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔