کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزم سےغیرقانونی اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
دوسری جانب پاپوش نگر پولیس نے گھرمیں لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
ادھر کورنگی پولیس، ڈاکس پولیس اورلیاری پولیس نے مختلف کاروائیوں میں ایک خاتون سمیت دس منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے لاکھوں مالیت کے گٹکے، ماوا اوردیگر منشیات سمیت غیرقانونی ایرانی پیٹرول برآمد کرلیا۔
یاد رہے کہ 3 روز قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
کراچی پولیس کی کارروائی‘ کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار
واضح رہے گزشتہ سال 21 دسمبر کو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل تھے، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے تھا۔