کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سےبڑااورمحفوظ ذریعہ رکشے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ، ملزم سمیع اللہ عرف تارا انتہائی مطلوب شکور کوئٹہ والا کا دست راست ہے۔
ایس ایس پی ملک مرتضیٰ نے کہا کہ سمیع اللہ کےقبضےسے5کلومنشیات برآمد ہوئی ، گرفتاری کےدوران پولیس موبائل پرشدیدپتھراؤبھی کیاگیا۔
ملک مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ملزم ساتھیوں سمیت پولیس پرحملےمیں ملوث ہے، سمیع اللہ کارندوں کوایک کلومنشیات سپلائی پر 10ہزار دیتا تھا۔
گرفتار منشیات فروش نے بیان میں کہا کہ منشیات دھندےبچت کم اوررسک زیادہ ہوگیاہے، ایک کلو منشیات کےسپلائی پر10ہزاربچت ہوتی ہے اور جب منشیات فروش پکڑےجائیں تورہائی کےلیےفنڈنگ کرتارہاہوں، 20کلومنشیات میں ساتھی پکڑےگئےان کو چھڑانے کے لیے مالی معاونت کررہا تھا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سےبڑااورمحفوظ ذریعہ رکشے ہیں۔