بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

کراچی پولیس چیف کا چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف ایکشن کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو نے چارجڈ پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے پوئے کہا ہے متعلقہ اداروں کو لیٹر لکھوں گا، چارجڈ پارکنگ کے مقام پر نمایاں بورڈ آویزاں کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ملاقات میں کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں سے چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ نہیں لینے دیا جائے گا۔

کراچی پولیس چیف کا کہن اتھا کہ پارکنگ کی فیس کا نرخنامہ آویزاں نہیں تو آپ پولیس کی طرف سے لگا دیں، چارجڈپارکنگ کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو لیٹر لکھاجائے گا۔

- Advertisement -

عوام سے بھی ٹریفک قوانین پر عمل کریں، ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں موبائل چھینے کے واقعات میں کمی آئی ہے، سی پی ایل سی کے ڈیٹا کے مطابق 8 ہزار 1سو موبائل کم چھینے ہیں.

اس موقع پر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ صدر اوراطراف میں پارکنگ کے مسائل ہیں، پارکنگ کے اضافی چارجز وصول کیے جاتے ہیں۔

رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک چلانے کی بجائے چالان کررہے ہیں، جس سے ٹریفک کے گھمبیر مسائل جنم لیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں