تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’کراچی پولیس چیف کےبیان کی سخت مذمت کرتے ہیں‘

ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کراچی پولیس چیف کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پولیس کی موجودگی کے باوجود شہرقائد لاوارث لگتا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مجرموں کو ’لائسنس ٹو کلِ‘ دے دیا ہو۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس چیف قابل اور غیر سیاسی افسر ہیں چیمبر گفتگو میں وہ بھول گئے کہ وہ کراچی کےبھی پولیس چیف ہیں انہوں نے جو کہا وہ تکلیف دہ ہے ہم پولیس چیف کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ کراچی پولیس کےہونے کے باوجود لاوارث ہے پولیس کی قابلیت کااندازہ کرلیں 24 گھنٹے میں 300 سے زائدوارداتیں ہوچکی ہیں سمجھ میں نہیں آتامرادعلی شاہ کومحکمہ داخلہ رکھنےکی کیاخواہش ہے نہ آپ سے داخلہ کامحکمہ چل رہاہےنہ ہی سندھ چل رہاہے سندھ پولیس کی بھرپورناکامی کاثبوت ہےکہ 6ماہ میں800 سے زائد لوگ قتل ہوچکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اورشہبازشریف میں آپ سےمخاطب ہوں کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کاکریڈٹ آپ نےلیاتھا آپ نے دعویٰ کیاتھاکہ ہم کراچی میں سکون لےآئے ایم کیوایم کے ساتھ جوکرناتھاوہ بھی کردیا۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ ماضی کےتمام گناہ توایم کیوایم کے کھاتےمیں لکھے ہوئے ہیں یہ اسٹریٹ کرائم آگےچل کر گینگ واربنے گا، 10،10 ہزار کیلئے آج لوگوں کو مارا جا رہا ہے کراچی کاکوئی تاجرمحفوظ نہیں ہے اب توکراچی میں کوئی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -