پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کراچی میں ایک اور شارٹ ٹرم کڈنیپنگ: اکاؤنٹ سے 1 کروڑ 86 لاکھ روپے منتقل کرکے شہری کو چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مبینہ پولیس اہلکاروں نے ایک شہری کو شارٹ ٹرم اغوا کے بعد اس کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 86 لاکھ روپے منتقل کر کے کلفٹن کے ڈالمن مال کے قریب چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کے شارٹ ٹرم اغوا کا ایک اور واقعہ سامنے آیا۔

بوٹ بیسن تھانے میں شہری کے اغوا اور لوٹنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ڈالمن مال کلفٹن کے قریب کالے رنگ کی گاڑی میں سوار افراد نے شہری کو اغوا کیا۔

ملزمان نے شہری کے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 86 لاکھ روپے منتقل کیے ، ابتدائی طور پر 28 لاکھ بعد میں 49 لاکھ روپے نکالے گئے۔

شہزادی نامی لڑکی کے ذریعے 25 لاکھ، 30لاکھ اور 4 لاکھ رقم نکالی گئی۔

ملزمان نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور ایف آئی آر کے لیے جھوٹا حوالہ دیا۔ شہری کو دھمکایا گیا کہ اگر رقم نہ دی گئی تو اسے 3 سال کے لیے جیل بھیجا جا سکتا ہے۔ رقم کے حصول کے لیے ملزمان نے "شہزادی” نامی لڑکی کو اے ٹی ایم کارڈز اور پن نمبر فراہم کیے۔

پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں