جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کراچی پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے قتل، دوران ڈکیتی قتل یا زخمی اور زیادتی کیسز کی تفصیلات جمع کرلیں اور زیرالتوا کیسز کیلئے شہر بھر سے 76 قابل تفتیشی افسران کی فہرست تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا اور قتل، دوران ڈکیتی قتل یا زخمی اور زیادتی کیسز کی تفصیلات جمع کرلیں۔

جس کے تحت سال2021 میں 11 سو42 مقدمات التوا کا شکار ہوئے ، اس سلسلے میں کراچی پولیس چیف نے زیرالتوا کیسز کیلئے اہل افسران ڈھونڈ نکالے۔

- Advertisement -

شہر بھر سے 76 قابل تفتیشی افسران کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اچھی شہرت،قابلیت اور ایماندارافسران کا انتخاب کیا گیا ہے۔

غلام نبی میمن نے بتایا کہ ہر افسر کو 15 سے 18کیسز کی تفتیش دی جائےگی جبکہ افسران کو تفتیش سے متعلق ہرسہولیات بھی مہیا ہوں گی۔

کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی کیسزکی تفتیش کوایمانداری سے مکمل کیاجائےگا، منتخب افسران کو مخصوص کیسز کے علاوہ کوئی کام نہیں ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں