ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

پولیس کی جانب سے گلشن معمار اور کورنگی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، داخلی و خارجی راستے سیل کردیئے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ گلشن معمار کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا کومبنگ سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آپریشن غلام حسین گوٹھ، مسلم گوٹھ اور انور مری گوٹھ میں کیا جارہا ہے، سرچ آپریشن میں علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل، گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے، تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب کورنگی کے مختلف علاقوں میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا کومبنگ سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن امن و امان کو برقرار رکھنے اور انسداد جرائم کیلئے کیا جا رہا ہے، سرچ آپریشن ایس پی سید علی حسن کی ہدایات پر کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کھوکھرا پار اور ماڈل کالونی کے علاقوں میں کیا جارہا ہے، ڈی ایس پی سہیل کے ہمراہ پولیس کی اضافی نفری بھی موجود ہے۔

نیب کا بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر پر چھاپہ، ذرائع

پولیس کا کہنا ہے کہ چائے و کھانے کے ڈھابوں پر بیٹھے مشتبہ افراد کو چیک کیا جارہا ہے جبکہ کورنگی پولیس کے تکنیکی عملے نے بھی سرچ آپریشن میں حصہ لیا، تکنیکی عملہ تلاش ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کا ریکارڈ چیک کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں