The news is by your side.

Advertisement

کراچی: پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمے کا 11برس بعد فیصلہ، ملزم بری

کراچی: عدالت نے شہرقائد میں پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمے کا 11برس بعد فیصلہ سنا دیا، ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر ملزم بری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں ہوئے پولیس مقابلے اور اقدام قتل کا مقدمہ 11 برس زیرسماعت رہا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ زر کو مقدمے میں بری کردیا۔

عدالت نے حکم سنایا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا، ملزم شاہ زر اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔

عدالت نے مقدمے میں اشہاری ملزم یعقوب افغانی کے دائمی وارنٹ جاری کردیے۔ شاہ زر کی بریت کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ بری ہونے والے شاہ زر گیارہ سال سے انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعتوں کا سامنا کررہا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں