کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر پولیس کی ڈاکوؤں سے مقابلے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اور دو ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی، زخمی ملزمان میں عرفان علی اور راشد علی شامل ہیں۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10-اے میں اسٹریٹ کرائم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان کو چوتھی بار لٹتے ہوئے دیکھا گیا۔
وائرل ویڈیو میں متاثرہ شہری کو گھر کے باہر ملزمان نے لوٹا تھا۔
یہ پڑھیں: ’کراچی میں ڈاکوؤں نے نوجوان کی جان لے لی، 11 ماہ قبل شادی ہوئی تھی‘
تین مسلح افراد نوجوان کے قریب پہنچے جب وہ اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھنے ہی والا تھا، متاثرہ شخص موٹر سائیکل نکالنے کی کوشش کررہا تھا جب اچانک ڈاکو پہنچے گئے اور نوجوان کو نقدی اور موبائل سے محروم کردیا۔
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں


