ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

کراچی : ڈیفنس میں گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ، 2 اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈیفنس میں گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس کے ایک گھر میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ڈاکوؤں کی گولیوں سے دو پولیس اہلکار شہزاد جاوید اور ارسلان ملک زخمی ہوئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بھی اسپتال جا کر زخمی جوانوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ "پولیس جوانوں نے انتہائی بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔ سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے اور محکمہ اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑا ہے۔”

پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور گروہ کا سراغ لگایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں