بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

پولیس کی بڑی کارروائی، کنٹینر اور ٹرک لوٹنے والا گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے نیشنل ہائی وے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک اور کنٹینر کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن نیشنل ہائی وے پر رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان مختلف مقامات پرٹرک اور کنٹینر لوٹتےتھے، ان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ ملزمان اپنی کار ٹرک، ٹرالر کے آگے لگا کرروکتے اور لوٹ مار کرتے، یہ ملزمان خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ظاہر کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق آئی جی سندھ نے راؤ انوار کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

ملزمان چھینےگئےٹرالرز نامعلوم مقام لے جاکر خالی کردیتے تھے، کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان سے پانچ لاکھ نقد، ایم پی فائیوگن، رپیٹر سمیت دو پستول برآمد کئے گئے، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے،پولیس حکام نے ملزمان کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں