ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

نارتھ ناظم آباد میں فلمی اندازمیں ڈکیتی کرنے والے جمعدار نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فلمی اندازمیں ڈکیتی کرنےوالےجمعدارنکلے ، پولیس نے لوٹ مار کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں فوٹواسٹوڈیو میں لوٹ مار کے مرکزی ملزم گرفتار کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو نے بتایا کہ ملزم سنی مسیح کوتیموریہ تھانےنےگرفتار کیا، ملزم نے 2اکتوبر کو ساتھیوں کیساتھ فوٹو لیب میں ڈکیتی کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کوواضح طورپراسلحے کے زورپرفوٹو لیب میں لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عارف اسلم راو کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کے دوران والد کی گود میں بیٹھا بچہ بھی خوفزدہ لوٹ مار دیکھتارہا جبکہ ہیلمٹ پہنے دوسرا ملزم مسلسل سگریٹ سلگاتا اوراسلحہ لہراتا رہا، ہیلمٹ پہنےملزم کا نام آصف عرف کالی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ملزم نے گرفتاری کے بعد ابتدائی بیان بھی دے دیا، ملزم کے مطابق جب سےہوش سنبھالاہے، صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے، واردات کے بعد ملزم کے حصے میں 2ہزارروپے آئے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کاعمل جاری ہے اور ساتھی کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں