پیر, جون 15, 2026
اشتہار

کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر کی بجلی کاٹ دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 مئی 2026): پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کی گزشتہ درمیانی شب اچانک بجلی کاٹ دی گئی جو تاحال بحال نہیں ہو سکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بجے اچانک سے بجلی منقطع ہوئی، جو تا حال بحال نہیں ہو سکی ہے۔ شدید گرمی میں پولیس لائینز میں رہنے والی افسران اور ملازمین کے اہلخانہ شدید پریشان ہیں۔

سندھ پولیس کے اہم کئی یونٹس گارڈن ہیڈ کوارٹر میں قائم ہیں جب کہ سندھ پولیس ایف ایم کا دفتر بھی گارڈن ہیڈ کوارٹرز سے چلایا جاتا ہے۔ بجلی منقطع ہونے سے ۔سندھ پولیس ایف ایم کی سروس بھی متاثر ہوئی ہے اور ٹرانسمیشن بندہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

پولیس کا اسپیشلائز یونٹ کا دفتر بھی گارڈن ہیڈ کوارٹر کی کالونی میں ہے جبکہ بی کمپنی اور سسپینڈڈ کمپنی بھی گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ائی جی ٹریفک کا دفتر بھی گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ہی ہے۔

متبادل توانائی ذرائع بھی طویل بجلی بندش کے سامنے ناکافی ثابت ہوئے ہیں۔ انورٹرز اور بیٹریوں کے استعمال سے نشریات مستقل جاری رکھنا نا ممکن ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز میں متعدد فیملیز نے کنڈے بھی لگا رکھے ہیں، پولیس کے 32 ایسے افسران اور اہلکار ہیں جو بل بھی ادا نہیں کرتے۔ کے ای عملہ گارڈن ہیڈ کواٹرز میں کئی مرتبہ بجلی کے کنڈے کاٹ چکا ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں