کراچی پولیس نے خیرپور میں بچے سے بکرا چھین لیا اور تھانے میں چھپ گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاڑکانہ سے کراچی واپس آنے والی انڈسٹریل ایریا پولیس نفری نے ہنگورجہ کے قریب بچوں کو بکریاں چراہتے دیکھا تو ایک بکرا لوٹ کر گاڑی میں ڈال دیا اور فرار ہوگئے۔
متاثرین نے پولیس گاڑی کا پیچھا کیا تو اہلکار ہجوم دیکھ کر ٹھری میرواہ تھانے میں گھس گئے۔
علاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ کراچی پولیس نے اسلحہ دکھا کر بچے سے بکرا چھینا، ٹھری پولیس نے کارروائی کرنے کے بجائے ہم پر لاٹھیاں برسائیں۔
ٹھری میرواہ پولیس نے علاقہ مکینوں کا کہا بکرا واپس کررہے ہیں، معاملہ نہ بڑھائیں لیکن متاثرین کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے انصاف فراہم کیا جائے۔
کراچی پولیس کی خیرپور میں بڑی کاروائی، بچے سے بکرا لوٹ لیا#ARYNews pic.twitter.com/XOtveNwQWN
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 15, 2023