ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

کراچی: شک کی بنا پر بیوی کو قتل کرنے والا پولیس انسپکٹر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(10 جنوری 2026): شہر قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن میں بیوی کو قتل کرنے والے اسپیشلائزڈ یونٹ کے افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں پولیس افسر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا تھا، شارع نور جہاں پولیس نے انسپکٹر تبسم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے سرکاری نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا، گزشتہ روز ملزم نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیے تھے۔

قتل کے واقعے کے بعد ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے خصوصی ٹیم تشکیل دی، انسپکٹر تبسم کو ایس آئی یو نے سرکاری پستول جاری کیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ انسپکٹر تبسم اور نازیہ کی ایک دوسرے سے دوسری شادی تھی، ملزم تبسم کے مطابق اسے بیوی پر شک تھا کسی سے بات کرتی ہے، ملزم کی بیوی ایک سال پہلے ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم بیوی کو گھر لیجانے کیلئے گیا، منع کرنے پر بیوی پر گولیاں چلادیں، ملزم انسپکٹر تبسم بھتہ خوری قتل کیس کی تفتیش کرتا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں