جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

کراچی پولیس نے شہریوں کے لیے ’پبلک سیفٹی‘ ایڈوائزری جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے جاری کردہ پبلک سیفٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری غیر متعلقہ افراد کو گھروں، دفاتر میں داخلے کی اجازت دینے سے گریز کریں۔

گھریلو ملازین، ڈرائیور، سیکیورٹی گارڈ کی مکمل تصدیق لازمی قرار دی گئی ہیں۔

یہ پڑھیں: کراچی میں ہائی الرٹ، حساس مقامات اور اہم عمارات کی سیکیورٹی مزید سخت

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کرایہ دار رکھنے سے قبل متعلقہ تھانے میں اندراج یقینی بنایا جائے، مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دینے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور شہری شناختی دستاویزات غیر متعلقہ افراد کے حوالے نہ کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں