کراچی (21 جنوری 2026): شہر قائد کے کچھ علاقوں میں پولیس اہلکار ناکہ لگا کر دفتری اوقات میں موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے لگی ہے۔
سائٹ تھانے اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے دیگر تھانوں کی حدود میں پولیس اہلکاروں نے صبح دفتر جانے اور شام کو گھر واپسی کے اوقات میں شہریوں کو روک کر ان کی بائیو میٹرک تصدیق شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں موٹر سائیکل سواروں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز سائٹ کے علاقے میٹروول میں رہائشی علاقے کی طرف جانے والے مرکزی راستے پر ناکہ لگا کر سائٹ پولیس اہلکاروں نے گھر واپسی کے مخصوص وقت پر موٹر سائیکل سواروں کو نشانہ بنایا۔
گل پلازہ کا ملبہ لے جانے والے 2 ڈمپر غائب ہو کر کہاں گئے؟
واضح رہے کہ ماضی میں بھی پولیس اہلکار مخصوص علاقوں میں ناکے لگا کر دفاتر اور فیکٹری جانے والے موٹر سائیکل سوار شہریوں کو روک کر تلاشیاں لیتے تھے، اب بائیو میٹرک مشینوں کے ساتھ یہ عمل جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے اس اچانک ’’چیکنگ‘‘ کے بارے میں کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی ہے، نہ ہی پولیس اسٹیشن کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر کوئی رد عمل دیا گیا۔
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں


