site
stats
سندھ

کورنگی میں پولیس مقابلہ ،تین مطلوب ملزمان مارے گئے، سات گرفتار

کراچی : کورنگی میں پولیس مقابلے میں تین ملزمان ہلاک کردیئے گئے، جبکہ دیگرکارروائیوں میں دو ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف قانون نافد کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ کورنگی میں علی الصبح پولیس کے مبینہ مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان قتل ڈکیتی ،بھتہ خوری سمیت کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، پاک کالونی میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلرز کو گر فتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شیراز اور ریاض کے نام سے ہوئی ہے جو آٹھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، بریگیڈ کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد دوڈاکوؤں کو زخمی حا لت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کی شناخت قیصر عرف کالا اور رضوان عرف پپو کے نام سے ہوئی جبکہ گارڈن کے علاقے میں بھی پولیس نے کارروائی کے بعدسیاسی جماعت سےتعلق رکھنےوالے تین افراد کو حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top