کراچی: تھانہ کلچر سے پریشان شہریوں کے لیے خوش خبری Karachi Police
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: تھانہ کلچر سے پریشان شہریوں کے لیے خوش خبری

کراچی: شہر قائد میں تھانہ کلچر سے پریشان شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ اب انہیں شناختی کارڈ کی گمشدگی یا کریکٹر سرٹیفکیٹ کے لیے تھانوں کے چکر لگانا نہیں پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی کے 4 زونز میں عوامی سہولت مراکز قائم کردئیے جہاں خصوصی تربیتی یافتہ عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے خصوصی مراکز کا افتتاح آئی جی سندھ کریں گے اور سب سے پہلے ایسٹ زون میں قائم مرکز کا افتتاح کیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے قائم سہولت مراکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، کرایہ نامہ، کاغذات گمشدگی اور شناختی کارڈ کی رپورٹ کا اندراج ہوگا جبکہ صارفین کی شکایات کے مطابق معمولی تنازعات، جھگڑے، رقم لین دین کے معاملات بھی سہولت مراکز میں حل کیے جائیں گے۔

خاندانی تنازعات، پڑوس کے تنازعات کی شکایت پولیس کے پڑھے لکھے افسر کو بھیجی جائے گی اور وہ اس پر فوری ایکشن دیتے ہوئے معاملے کو فورا حل کرے گا۔ سندھ پولیس کے قائم کردہ عوامی سہولت مراکز میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک رابطہ کرسکیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں