کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تاجر کے گھر سادہ لباس معطل اہلکاروں نے مبینہ چھاپہ مارا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں تاجر کے گھر چھاپہ مارنے والی ٹیم میں معطل ہیڈ کانسٹیبل امام بخش اور کانسٹیبل خاور شامل تھے۔
متاثرہ شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ بغیر وارنٹ گھر میں گھس کر چادر، چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔
شہری کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں نے گھر کے اندر توڑ پھوڑ کی، کیمروں کی ڈی وی آر ساتھ لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر الماریوں کی تلاشی کے دوران زیورات، نقدی بھی لوٹی گئی، مبینہ پولیس اہلکاروں کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کیا جاسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر کے گھر چھاپے کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
بعدازاں پولیس حکام نے واضح کیا کہ ایس آئی ایو اہلکاروں نے مفرور ملزم کی اطلاع پر چھاپہ مارا مگر ملزم فرار ہوگیا، تاجر کا دعویٰ غلط ہے کہ گھر سے چوری اورچھاپہ برطرف اہلکاروں مارا ہے۔
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔


