بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

کراچی : پولیس افسر کا پیٹرول پمپ پر بائیک رائیڈر پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس افسر کی پیٹرول پمپ پر بائیک رائیڈر پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس پر اے ایس آئی عاصم کو معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع ایک پیٹرول پمپ پر پولیس افسر نے بائیک رائیڈر پر تشدد کیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اے ایس آئی عاصم کو معطل کر دیا۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسر شہری کے ساتھ بدتمیزی اور مار پیٹ کر رہا ہے۔

معطل ہونے والے اے ایس آئی نے اپنے دفاع میں موقف اختیار کیا کہ اس نے شہری کو گٹکا کھاتا دیکھ کر ٹوکا تھا، جس پر تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

تاہم، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اے ایس آئی کو معطل کر کے ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آصف خان
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں