جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

کراچی میں پولیس افسر کے ہاتھوں بیوی قتل، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں پولیس افسر تبسم نے گھر کے باہر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں پولیس افسر تبسم کی گھر کے باہر فائرنگ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں اسے فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی مقتولہ نازیہ سے دوسری شادی تھی۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، پولیس کرائم سین پر پہنچ گئی ہے۔

مقتولہ کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ والدہ کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کی تھی وہ ٹیکسی میں بیٹھ رہی تھیں کہ پولیس افسر نے کہا میرے ساتھ جارہی ہو یا نہیں، والدہ کے انکار کرنے پر فائرنگ کی گئی۔

بیٹی کے مطابق مجھے بھی مارنے کی کوشش کی گئی لیکن میں اندر بھاگ گئی تھی۔

ملزم پولیس افسر تبسم احمد ایس آئی یو کے تفتیشی ونگ میں تعینات ہے جسے پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں