The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک اہلکار زخمی، ملزم گرفتار

کراچی: شہرقائد میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ طور پر پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث ایک اہلکار زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کاشف کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ممکن ہے کوئی جرائم میں ملوث گروہ نکل آئے۔

کراچی، مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

یاد رہے کہ 20 جنوری کو کراچی کے علاقے مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے تھے، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

بعد ازاں معاملے سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ فرید کالونی میں عبداللہ الیکٹرانکس پر ڈاکو واردات کے لیے آئے تھے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے عبداللہ الیکٹرانکس کے مالک کو زخمی کیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں