The news is by your side.

Advertisement

کراچی پولیس کا افسر ٹارگٹ کلر اور ایم کیوایم لندن کا اہم کارندہ نکلا

کراچی : کراچی پولیس کا افسر ٹارگٹ کلر اورایم کیوایم لندن کااہم کارندہ نکلا، گرفتار اےایس آئی نے انکشاف کیا کہ ایم کیوایم لندن نے ٹارگٹ کلنگ کیلئے 11رکنی ٹیم بنارکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کےہاتھوں گرفتار اےایس آئی نے سب کچھ بتادیا، جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے سامنے شہزاد پرویز نے  سنسنی خیر انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ سیاسی بنیاد پر پہلےسرکاری نوکری اور پولیس میں بھرتی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم لندن نے ٹارگٹ کلنگ کیلئے 11رکنی ٹیم بنارکھی ہے ، ارشدعرف چھوٹاٹارگٹ کلنگ ٹیم کاانچارج ہے، ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں یوسف عرف با بے،آصف کالا ، ارشدسنکی،گوگا،صفدرعرف لنگڑا شامل ہیں۔

گرفتارملزم نےبھارتی خفیہ ایجنسی راکی فنڈنگ کابھی انکشاف کیا اور بتایا کہ ملزمان کاای میل کی مددسےرابطہ رہتاہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کورنگی لانڈھی میں ارشدچھوٹانے5سیاسی مخالفوں کوقتل کیا اور ملزمان نےبیرون ملک سے آنے والے لاکھوں روپے آپس میں تقسیم کئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں