بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سی این جی کیوں‌ بند ہے؟پولیس افسر کی پمپ منیجر پر تھپڑوں‌ کی بارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گوجرانوالہ کے بعد شہر قائد میں بھی پولیس گردی کا واقعہ سامنے آگیا، اے ایس آئی نے چھٹی کے باوجود گاڑی میں سی این جی فلنگ کرانے کی کوشش کی اور ناکامی پر پمپ منیجر پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے نذیر شاہ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جس کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، گلبرگ تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات اے ایس آئی ارشاد نے پولیس گردی کی مثال قائم کردی، وہ گلبرگ میں واقع سی این جی اسٹیشن پہنچا تو منیجر نے بتایا کہ گیس دو روز کے لیے بند ہے وہ فلنگ نہیں کرسکتے جس پر اے ایس آئی نہ مانا اور اس پر تشدد شروع کردیا اور آخر تک مارتا رہا۔

رپورٹر کے مطابق یہ خبر پہلے سامنے آئی تھی تاہم اب اس کی باقاعدہ فوٹیج سامنے آگئی ہے اور میڈیا پر نشر ہوگئی ہے جسے پولیس افسران نے بھی دیکھا ہے۔

نذیر شاہ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور مذکورہ اے ایس آئی ارشاد شیخ کے خلاف کارروائی کا حکم دےدیا جس کے بعد ملزم کو لاک اپ کرکے ایف بی انڈسٹریل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں‌ سب انسپکٹر کا محنت کش پر بدترین تشدد

آج ہی گوجرانوالہ میں بھی پولیس گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سب انسپکٹر نے گاڑی سے ٹکرانے پر چنگ چی رکشا ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی حالت غیر ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اہلکار کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں