جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

کراچی : پولیس افسرکی بیوہ کو بچوں کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس افسرکی بیوہ کو بچوں کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی لاسی گوٹھ کے قریب مسلح ملزم کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس افسر کی بیوہ نازیہ جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کسی کام سے گئی تھی اورگھرواپس آرہی تھی اور ان کے ساتھ بچے بھی موجود تھے کہ ملزم نے پیچھے سے آکر چار سے پانچ گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متوفیہ شہید پولیس اے ایس آئی غلام عباس چنہ کی دوسری بیوی تھیں، جائے وقوعہ سے گولیوں کے چار خول ملے ہیں، جبکہ خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 8 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی اور سائیں داد گوٹھ کی رہائشی تھیں، ان کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا۔

ترجمان ضلع پولیس شرقی کے مطابق ابتدائی معلومات میں خاتون کوکسی نےتعاقب کرکے قتل کیا، تاہم قتل کے محرکات فی الحال واضح نہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزم کی تلاش کے لیے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں