کراچی: ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ پولیس میں موٹر سائیکلوں کا نیا اسکواڈ شامل کر رہے ہیں، موٹر سائیکلوں پر جائے وقوع تک جلد رسائی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے کہا کہ رپورٹنگ اور کال سینٹرز میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمت دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ون فائیو پر بیشتر جعلی کالز موصول ہوتی ہیں جن پر ایک آپریٹر مصروف ہوجاتا ہے۔
مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ پولیس میں موٹر سائیکلوں کا نیا اسکواڈ شامل کر رہے ہیں، موٹر سائیکلوں پر جائے وقوع تک جلد رسائی ہوتی ہے۔
ان کے مطابق ایس ایچ او اور ڈی ایس پیز کی ذمے داری بڑھ گئی ہے۔ کس تھانے کی ون فائیو موبائل کب پہنچی سب مانیٹر ہو رہا ہوتا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔