منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

کراچی: لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار، پاک کالونی میں مطلوب ملزم مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(3 فروری 2026): شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ پکڑا گیا ہے۔

کراچی میں ایس آئی یو نے بغدادی سے لیاری گینگ وارکے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا، گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ کے کارندے محمد شریف سے ایک دستی بم اور نائین ایم ایم پستول برآمد ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی میں مختلف تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث ہے، محمد شریف شہر میں بدنام لیاری گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ کا نیٹ ورک چلاتا تھا، ملزم کیخلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کیماڑی پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم سے پستول اور زمان ٹاؤن سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت امیراللہ عرف میرو کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کیخلاف ڈکیتی، چوری، اسلحے اور پولیس پر فائرنگ کے مقدمات درج ہیں، پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پرانا گولیمار کے قریب ہوا۔

کراچی: لسانی بنیادوں پر قتل وغارت کرنیوالا وصی اللہ لاکھو گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں