کراچی: شہر قائد میں سندھ پولیس نے 21 رمضان یوم علیؓ سے متعلق سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یوم علیؓ کے مرکزی جلوس کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی کے مطابق شہر بھر میں سیکیورٹی کیلئے 5 ہزار 213 پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے، اس کے علاوہ 19 ایس ایس پیز، ایس پیز، 53 ڈی ایس پیز اور 4 ہزار 244 اہلکار تعینات ہوں گے۔
اسنیپ چیکنگ، سی سی ٹی وی نگرانی، بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔
سندھ میں اسکول بند رہیں گے یا نہیں؟ چھٹیوں اور ورک فرام ہوم سے متعلق بڑا فیصلہ آج متوقع
ایڈیشنل آئی جی کے مطابق اہم اسپتالوں میں بھی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ کراچی پولیس چیف کی جانب سے افسران کو جلوس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


