تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کراچی پولیس کا اپنے ہی ہیڈکوارٹر پر چھاپہ

کراچی پولیس نے اپنے ہی گارڈن ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی، کارروائی نبی بخش انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل گارڈن ہیڈ کوارٹرز کے سامنے کپڑوں سے لدی گاڑی چھینی گئی تھی، واردات سوسائٹی میں خاتون افسر کے گھر کے کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت گارڈن ہیڈ کوارٹرز کے رہائشی پولیس اہلکاروں سے ہوئی، اطلاع پر نبی بخش تھانے میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے کے بعد گرفتاری اور برآمدگی کے لیے چھاپہ مارا گیا، چھاپے میں ملزمان نہیں ملے تاہم کارروائی جاری رکھی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینا گیا کپڑا برآمد کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلستان جوہر پولیس نے ایس آئی یو کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرکے 65 تولہ سونا اور نقدی برآمد کرلی تھی، گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی اور تین اہلکار شامل تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی: پولیس کی ایس آئی یو میں کارروائی، 6 اہلکار گرفتار

ذرائع کا کہنا تھا کہ 24 جون کو گلستان جوہر میں ماسیوں کے گھر میں واردات کی تھی، چوری کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایس آئی یو اہلکاروں نے 65 تولہ سونا برآمد کیا اور ظاہر نہیں کیا تھا، پولیس نے تفتیش کے دوران ملازمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کیا تھا۔

ملازمہ نے سامان کی برآمدگی سے متعلق ایسٹ پولیس کو آگاہ کیا تھا، شناخت کے بعد تمام اہلکاروں کو گرفتار کرکے سونا اور رقم برآمد کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -