ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی پولیس کے ملزمہ انمول پنکی کی نشاندہی پر گھروں پر چھاپے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے ملزمہ انمول پنکی کی نشاندہی پر گھروں پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں کوکین برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

گزشتہ رات ساؤتھ پولیس نے ملزمہ کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں میں اہم کارروائیاں کیں، تفتیشی افسر ملزمہ انمول پنکی کو ہمراہ لے کر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے دو مقامات پر پہنچے۔

پہلی کارروائی جمشید کوارٹر کے علاقے میں کی گئی جہاں ایک مشتبہ گھر کی تلاشی لی گئی، تاہم وہاں سے کوئی گرفتاری یا برآمدگی عمل میں نہ آسکی۔

پولیس نے دوسری کارروائی سچل کے علاقے میں کی، جہاں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں کوکین برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر سے ملنے والے دیگر سامان اور منشیات کی تفصیلات کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ اسے کیس کا حصہ بنایا جا سکے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ انمول عرف پنکی سے ہونے والی تفتیش میں منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے حوالے سے اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ "ملزمہ کی نشاندہی پر مزید چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی جائیں گی تاکہ اس گروہ کے دیگر کارندوں اور سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔”

یاد رہے کہ ملزمہ کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا جانا ہے، جہاں پولیس ان کی نشاندہی پر ہونے والی ان نئی برآمدگیوں اور پیشرفت کی رپورٹ بھی جمع کرائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں