جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کراچی :رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، تین دہشتگرد ہلاک، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مختلف علاقوں میں رات گئے رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو ٹارگٹ کلرز کو اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار کرلیا۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، رینجرز نے رات گئے لیاری کے علاقے گل محمد لین میں ٹارگٹڈ کارروائی کی، دہشتگردوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

دوسری جانب رضویہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کےدوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر محمد شاہد عرف بچنگا اورمحمد علی عرف علی شوٹر نے دوران تفتیش اورنگی ٹاؤن ،بلدیہ سمیت مختلف علاقوں میں بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے صدر کے مضافاتی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کے دوران پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں