جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

کراچی : ایک ہفتے قبل اسکول یونیفارم دلانے کے بہانے اغوا کیا گیا 5 سالہ بچہ بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایک ہفتے اسکول یونیفارم دلانے کے بہانے اغوا کئے گئے بچے کو بازیاب کرالیا گیا، بچے کے ورثاء نے 19 فروری کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسکیم 33 لاسی گوٹھ سے 7 روز پہلے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔

5سالہ بچےعبدالسبحان کو سہراب گوٹھ پولیس نے بازیاب کرایا تاہم بچے کے اغوا میں ملوث ملزم محمد عامر کو لیاری سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم عامر نے بچے کو یونیفارم دلانے کے بہانے اغوا کرنے کا اعتراف کیا ہے

اس حوالے سے ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ بچے کے ورثاء نے 19 فروری کو سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عامر بچے کا پڑوسی ہےاور دونوں گھرانوں میں بہت میل جول تھا، بچہ ان کے گھر بھی جایا کرتا تھا جبکہ وہ بچے کو اسکول بھی چھوڑنے جاتا تھا۔

ملزم نے اقرار کیا ہے کہ اس سے غلطی ہوئی ہے تاہم انویسٹی گیشن پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں