بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

کراچی پولیس نے چھینی گئی کار چند منٹ میں برآمد کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(9 فروری 2026): ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند ہی منٹوں میں چھینی گئی کار برآمد کر لی اور مغوی شہری کو باحفاظت بازیاب کروا لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق یہ واقعہ تھانہ اجمیر نگری کی حدود کے قریب پیش آیا، جہاں ملزمان نے نہ صرف شہری سے کار چھینی بلکہ اسے اپنے ہمراہ اغوا کر کے بھی لے گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مغوی کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر متحرک ہوگئی۔

ایس ایچ او منگھوپیر اور ایس ایچ او سرجانی نے مشترکہ طور پر کار میں نصب ٹریکر کی مدد سے تعاقب کیا اور منگھوپیر کے علاقے سے گاڑی برآمد کر لی۔ کار کے مالک محمد رفیق نے پولیس کی اس تیز رفتار کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں