ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈ موبائل فون برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ایک کروڑ روپے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈ موبائل فون پولیس نے برآمد کرلیے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق سائٹ بی پولیس نے گاڑی سے 137 موبائل فون برآمدکیے ہیں، موبائل فون بلوچستان سے بس کے ذریعے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پہنچائے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یوسف گوٹھ سے موبائل فونز گاڑی کے ذریعے موبائل مارکیٹ ترسیل کیے جارہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، برآمدہ مال و گاڑی کارروائی کے بعد کسٹمز کے حوالے کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: کراچی: ٹمپرڈ گاڑی کے خفیہ خانوں سے کروڑوں کے اسمگل شدہ موبائل برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں کی مالیت کے اسمگل شدہ موبائل برآمد کرکے اور ٹمپرڈ گاڑی ضبط کر لی تھی۔

 کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے 9 کروڑ 60 لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ موبائل اور ٹمپرڈ گاڑی کو ضبط کر لیا۔

ترجمان ایف بی آر کے جاری بیان میں کہا گیا تھا یہ کارروائی کراچی حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں 564 اعلیٰ معیار کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور ایک ٹیمپرڈ لینڈ کروزر ضبط کرلی جن کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں