تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی پولیس نے ڈیڑھ سالہ مغوی بازیاب کرالیا، خواتین سمیت 3 گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچہ بازیاب کروالیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ سالہ مغوی بازیاب کرواکے اغوا کار سمیت بچے کو خریدنے والے ایک مرد، 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کمسن بچے کو ملزمان نے تھانہ شاہ فیصل کالونی کی حدود سے اغوا کیا تھا۔

کورنگی پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے بچے کو 20 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ تھانے کی پولیس نے اغوا کار گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کرا لیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے محمود آباد سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا

پولیس نے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم کو شرافی گوٹھ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم اغوا کار گروہ کا کارندہ ہے، ملزم واٹر ٹینکر چلاتا ہے، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، واٹر ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

خیال رہے کہ 12 سال کے سفیان کو 4 فروری کو کراچی کے علاقے محمود آباد سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ محمود آباد میں درج کرایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -