تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...
Array

کراچی، کلیئرنگ ایجنٹ کے قتل کا معمہ حل، خاتون گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سے 9 روز قبل ملنے والی لاش کا معمہ حل کرلیا گیا، مقتول کو سائرہ نامی خاتون نے قتل کیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملیر کے قبرستان کے قریب سے 16 دسمبر کو کلیئرنگ ایجنٹ اقبال کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس نے 9 روز میں کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت سائرہ کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کیا کہ عامر اور اُس کی دوستی تھی، ہر تین روز بعد وہ گھر آتا تھا، ایک روز غیر موجودگی میں گھر آیا اور اُس نے میری 15 سالہ بیٹی سے دست درازی کی۔

خاتون کے بتایا کہ بیٹی نے جب اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بتایا تو میں نے  اقبال عامر کو قتل کرنے کا ارادہ کیا اور جیسے ہی  وہ گھر میں داخل ہوا تو اُس پر بیلن اور بٹے سے وار کیے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے لاش قالین میں لپیٹ کر ٹھیلے پر رکھی اور اُسے سعود آباد قبرستان کے قریب کچرا کنڈی میں پھینک دیا، بعد ازاں مقتول کے موبائل سے اہل خانہ کو فون کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا تاکہ قتل کو اغوا کا رنگ دیا جاسکے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمنہ نے اہل خانہ کو تاوان کی کال قتل کا شک اور شواہد مٹا کر فرار ہونے کے لیے کی تھی، سائرہ انور سے قتل میں استعمال ہونے والا بٹا برآمد کرلیا گیا۔

Comments

- Advertisement -