کراچی : اورنگی ٹا ون کے علاقے کٹی پہاڑی پر پولیس نے سرچ آ پریشن کرتے ہوئے 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، ایس پی گلبرگ کے مطابق سرچ آپریشن بدنام منشیات فروش امان اللہ کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا تھا، تاہم امان اللہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی گلبرگ کی سربراہی میں قصبہ کالونی کے علاقے کٹی پہاڑی پر علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا، اسی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق آ پریشن بدنام زمانہ منشیات فروش امان اللہ کی موجوددگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا، جو موقع سے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگیا، جبکہ پولیس کی فائرنگ سے تین ملزمان زخمی بھی ہوئے۔
ایس پی گلبرک کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ امان اللہ اور اس کے زخمی ساتھیوں کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں : کراچی میں پولیس اوررینجرز کی کارروائیاں،2ملزمان ہلاک
دوسری جانب شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک جبکہ 6ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔
بغداد ی میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار بابا لاڈلاگروپ کے کارندے کو پکڑ کراسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیا جبکہ فیروزآباد پولیس نے چار اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑ کردو ٹی ٹی پستول اورچھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
پولیس کےمطابق ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔