کراچی کے علاقے نیو کراچی میں میاں اور بیوی کے قتل میں پڑوسی ملوث نکلا ہے۔
کراچی کے علاقے نیو کراچی بلال کالونی میں گھر سے میاں اور بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کی شناخت انور اور ہما کے نام سے ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں اور بیوی کے قتل میں پڑوسی ملوث نکلا ہے، ملزم نے پڑوسی کے گھر سے رقم لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے چائے میں نشہ آور گولیاں ڈال کر میاں، بیوی کو دیں اور دونوں کو اینٹوں، لوہے کی راڈ سے قتل کیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کا مقتولین کے گھر آنا جانا تھا جبکہ اس نے قتل کے بعد مقتولہ کے فون سے اہلیہ کو فون کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 6 لاکھ کا مقروض تھا جبکہ اس نے قتل کے بعد گھر سے 2 ہزار 450 روپے لوٹے تھے۔
واضح رہے کہ 23 مارچ کو پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کیں جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔


