کراچی : پولیس محکمے میں کالی بھیڑوں کے خلاف اسکروٹنی شروع کردی گئی اور تمام افسران واہلکاروں کا سی آراو کرانے کا حکم دے دیا ، سی آراوکی مدد سے ملازمین کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی اور خود جرائم میں ملوث ہونے کے معاملے پر محکمے میں کالی بھیڑوں کے خلاف اسکروٹنی کا آغاز کردیا گیا۔
پولیس افسران نے تمام افسران واہلکاروں کاسی آر او کرانے کا حکم دے دیا ہے، سی آر او گرفتار ملزمان کاکرایاجاتاہے۔
حکام کے مطابق تمام انسپکٹرز سے سپاہی تک کے افسر و اہلکارسی آراو کرائیں گے ، سی آراوکی مددسےملازمین کاکرمنل ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کرمنل ریکارڈرکھنےوالوں کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی ، فیصلہ حالیہ واقعات کے پیش نظر کیا گیا،حال ہی میں پولیس افسر و اہلکار جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


