بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

کراچی پولیس کا افسر لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کا سرغنہ نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پولیس افسر لینڈ مافیا اور منشیات فروشوں کا سرغنہ نکلا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی پولیس نے کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی پر چھاپہ مار کر سب انسپکٹر محمد خان نیازی کو گرفتار کرلیا۔

ملزم سے بڑی تعداد میں گٹکا، ماوا اور بلدیاتی اداروں کے مختلف محکموں کی 17 ربر اسٹیمپس برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد خان نیزی نے جعلی مہریں ناجائز قبضے اور جعلی دستاویزات میں استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے اینٹی نکروچمنٹ لانڈھی ایل ٹی اینڈ آر، ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اینڈ ریکوری ڈی ایم سی کورنگی کی مہریں برآمد ہوئی ہیں۔

ملزم کے قبضے سے ڈپٹی ٹاؤن آفیسر لینڈ لانڈھی، کونسل آفیسر ڈی ایم سی ایسٹ، ڈائریکٹر لوکل ٹیکس اینڈ ریکوری ٹی ایم سی لانڈھی، سندھ بینک کے اکاؤنٹ سمیت دیگر مہریں ملی ہیں۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزم کے پانچ ساتھی پولیس اہلکار دانش، گل احمد، علی گل، فیضان فومی اور فیاض فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں