اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

کراچی میں پولیس اہلکاروں کا سپر اسٹور کے ملازم پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی سپر اسٹور کے ملازم پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں ایک پولیس اہلکار سپر اسٹور کی پارکنگ میں موٹر سائیکل پارک کررہا تھا ملازم نے موٹر سائیکل پارک نہیں کرنے دی جس پر پولیس اہلکار تھانے جاکر مزید اہلکاروں کو لے کر آگیا۔

پولیس اہلکاروں نے مل کر ملازم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور لاتیں، مکے برسائے اور دیگر ملازمین کو بھی تھپڑ مارے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں