The news is by your side.

Advertisement

جرائم کی روک تھام کیلیے کراچی پولیس کا اہم اقدام

ملک کے سب سے بڑے شہر کے پوش علاقوں میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے کراچی پولیس نے اہم قدم اٹھایا ہے۔

جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے موٹر سائیکل اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔ اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کو سینٹر لائزڈ کیا گیا ہے۔

موٹر سائیکل اسکواڈ ڈیفنس کلفٹن کے مختلف پوائنٹس پر ڈیوٹی کرےگا اور حساس پوائنٹس پر تعینات اسکواڈ کےجوان 24 گھنٹے پیٹرولنگ پر بھی مامور ہوں گے۔

موٹرسائیکل اسکواڈپولیس اسٹیشن کی بجائے ایس پی آفس میں رپورٹ کرےگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل اسکواڈکی ازسرنو تشکیل سے پوش علاقےمیں سیکیورٹی بہترہوجائے گی جب کہ موٹرسائیکل اسکواڈ کےجوان واردات کی اطلاع پر فوری رسپانس بھی کریں گے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاویداکبرریاض نے سی ویو پر موٹرسائیکل اسکواڈ کاجائزہ لیا اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں