کراچی : پولیس نے رضویہ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کی بحالی کیلئے دہشت گردوں کیخلاف پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد ظہیر، محسن اختر، شیرین گل عرف استاد ، محمد اختر اور یار ربانی نامی پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے کاروائی میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا، جسمیں دو ٹی ٹی پستول اور تین اوان بم برآمد ہوئے ہیں، ایس پی لیاقت آباد کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جو متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔