جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

کراچی میں پولیس گردی، اہلکاروں کے تشدد سے ساٹھ سالہ شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس ایلکاروں نے بیٹے کی گرفتاری سے متعلق پوچھنے پر بوڑھے شخص کو مار مار کر قتل کردیا، ایس ایس پی کورنگی نے چھ اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری سوکوارٹر کے رہائشی فرید کے گھر پولیس نے دوملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا اور اس کے بیٹے اور داماد کو پکڑ کر لے جانے لگے۔

- Advertisement -

اس دوران محمد فرید نے پولیس سے صرف اتنا پوچھا کہ اس کے بیٹے اور داماد کو کیوں ساتھ لے جارہے ہو؟ اتنا پوچھنے پر اہلکاروں کو غصہ آگیا اور انہوں نے ساٹھ سالہ فرید کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، گھونسوں، ٹھڈوں اور بندوق کے بٹوں سے اتنا مارا کہ وہ گھر کی دہلیز پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

فرید کے بے رحمانہ قتل کیخلاف علاقے کے سیکڑوں لوگ جمع ہوگئے، انہوں نے پولیس گردی کےخلاف سخت احتجاج کیا، فرید کی موت کی اطلاع پر پولیس اہلکاروں نے اس کے بیٹے اور داماد کو فوری طور پر چھوڑ دیا۔

واقعے کا سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے سختی سے نوٹس لیا، ایس ایس پی کورنگی نے چھ اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، اہلکاروں کا تعلق عوامی کالونی تھانے سے ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ روز ہی رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ سندھ پولیس کے بارہ ہزار اہلکار جرائم پیشہ ہیں اور آج ہی پولیس نے اس کاثبوت بھی دے دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں