The news is by your side.

کراچی: مفت پیٹرول نہ دینے پر پولیس اہلکاروں‌ کا ملازمین پر تشدد

کراچی کے علاقے سچل میں پولیس اہلکاروں نے مفت پیٹرول نہ دینے پر پمپ ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے سچل مدارس چوک کے قریب پولیس اہلکاروں نے گاڑی میں پیٹرول ڈلوایا جب ان سے پیسے مانگے گئے تو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وردی میں ملبوس اہلکار ملازمین پر تشدد کر رہے ہیں۔

بعدازاں پیٹرول پمپ کے ملازمین اہلکاروں کے خلاف درخواست لے کر سچل تھانے پہنچے تو وہاں سے انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

عزیز آباد اور حسین آباد جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گئے

ادھر عزیز آباد اور حسین آباد جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گئے ہیں، علاقے میں اسٹریٹ کرائمز اور چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کوئی مخصوص گروپ کافی عرصے سے علاقے میں سرگرم ہے، موبائل فون اسنیچنگ اور گاڑیوں سے ساؤنڈ سسٹم، سائیڈ گلاسز کی چوری معمول بن گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں