پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

کراچی معمار موڑ واقعہ: اہلکار کو کچلنے والی گاڑی نان کسٹم پیڈ نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(18 اپریل 2026): معمار موڑ کے قریب چھالیہ اسمگلرز کی گاڑی کی زد میں آ کر پولیس اہلکار کی شہادت کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی نان کسٹم پیڈ نکلی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے گاڑی پر ‘سی ایچ آر’ کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مذکورہ نمبر پلیٹ نور الدین نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور گاڑی کا ماڈل 2017 ہے۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ کار سواروں نے پولیس اہلکار کو ٹکر ماری اور فرار ہوگئے جس کے بعد اہلکار شہید ہوگیا، اہلکار کی شناخت عبدالمنان کے نام سے ہوئی جو سائٹ سپرہائی وے تھانے میں کانسٹیبل تھا۔

کراچی: سپر ہائی وے پر چھالیہ اسمگلرز کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کی بھی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ جعلی نمبر پلیٹ اصل میں کس گاڑی کی ہے اور اسے اسمگلنگ کے لیے کیسے حاصل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کراچی میں پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، 3 ٹن چھالیہ ضبط

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں