پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

کراچی میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو کتے نے کاٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو کُتے نے کاٹ لیا۔

انچارج ڈاگ بائیٹ کلینک انڈس اسپتال آفتاب گوہر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی عمر 21 سال ہے جبکہ اس سے قبل خاتون پولیو رضاکار کو کورنگی میں کتے نے کاٹا تھا۔

آفتاب گوہر نے کہا کہ دوسرے درجے کا زخم ہے، اینٹی ریبیز ویکسین لگادی گئی ہے، گزشتہ ماہ بھی دو سے تین پولیو رضاکار سگ گزیدگی کا شکار ہوئے ہیں۔

کراچی میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو کتے نے کاٹ لیا

انچارج ڈاگ بائیٹ کلینک انڈس اسپتال کا کہنا ہے کہ جب بھی مہم چلتی ہے ہمارے پاس پولیو رضاکار سگ گزیدگی کا شکار ہوکر رپورٹ ہوتے ہیں۔

 گزشتہ سال اکتوبر میں بھی خاتون پولیو رجاکار کو کتے نے کاٹا تھا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران کراچی میں چار ہزار سے زائد سگ گزیدگی کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، رواں سال سندھ میں کتے کے کاٹنے سے دو ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں