بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

کراچی پورٹ پر صفائی مہم میں 16 ہزار کلو گرام سے زائد کچرا برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (04 مئی 2026): کراچی پورٹ پر صفائی مہم میں 16 ہزار کلو گرام سے زائد کچرا برآمد ہوا ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے صاف اور پائیدار سمندری ماحول کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلودگی سے پاک بندرگاہیں محفوظ نیویگیشن کے لیے ناگزیر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کراچی بندرگاہ پر بڑھتی تجارتی سرگرمیوں کے پیش نظر مستقل صفائی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر بحری امور کے مطابق کراچی پورٹ پر جاری صفائی مہم کے دوران مجموعی طور پر 16 ہزار 430 کلو گرام کچرا جمع کیا گیا۔


اس مہم میں پلاسٹک، تیرتا ہوا کچرا اور ماہی گیری کا فضلہ شامل تھا جو سمندری حیات کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔


انھوں نے بتایا کہ ایسٹ وارف، ویسٹ وارف اور بوٹ بیسن جیٹی پر صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا، جس میں 54 کشتیوں اور 164 اہلکاروں نے مختلف شفٹوں میں حصہ لیا۔ جمع کیے گئے کچرے کو ماحولیاتی قوانین کے مطابق محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا۔

محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں پر جدید ویسٹ کلیکشن آلات اور مؤثر مانیٹرنگ سسٹمز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ صفائی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انھوں نے چیئرمین کراچی پورٹ ایڈمرل شاہد احمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پائیدار سمندری ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں